24 اگست 2014 - 15:03
عراقی قبائل داعش سے مقابلے کے لئے آمادہ ہیں

عراق کے صوبۂ دیالہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا ہے کہ عراقی قبائل دہشتگرد گروہ داعش سے خلاف اٹھ کھڑے ہوئےہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے تمام قبائل نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف لڑنے کے لۓ اپنی آمادگي کا اعلان کردیاہے ۔ صادق الحسینی نے مزید کہاکہ دہشتگرد گروہ بعض علاقائی اور علاقے سے باہر کے بعض ممالک کی حمایت کی وجہ سے عراق میں فرقہ واریت پھیلانے کے لۓ کوشاں ہیں لیکن عراقی عوام کی ہوشیاری کی بدولت وہ اپنے مذموم عزائم کے حاصل نہیں کر سکیں گے۔  العالم ٹی وی چنیل نے بھی کہا ہے کہ عراق کے صوبۂ دیالہ میں واقع السعدیہ کے علاقے میں فوج اور قبائیلیوں کے مشترکہ آپریشن میں دہشتگرد گروہ داعش کے بیس عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اور ان کا جنگي سازوسامان تباہ کردیا گيا ہے۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دس دہشتگردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

.......

/169